پنجابعلاقائی

کاشتکاروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے ، وزیرٹرانسپورت جہانزیب خان

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان نے کاشتکاروں کے مسائل وزیر اعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کرادی- کاشتکاروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے. صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کچھی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مشکل حالات کے باوجود پٹرول، ڈیزل، بجلی کی قیمت کم کرکے ریلیف فراہم کیا ہے  کاشتکار ہماری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ میلسی کے موقع پر کاشتکاروں کے مسائل ان تک پہنچائے گے فصلوں کی امدادی مقرر کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے. صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کچھی نے کہا کہ زراعت کی مارکیٹنگ کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ  کاشتکاروں کو ان کی فصلوں کی بہتر قیمت مل سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker