پنجابعلاقائی

پی پی وہاڑی کی لانگ مارچ میں شرکت کی تیاریاں مکمل

وہاڑی( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ جن کا تعلق ضلع وہاڑی سے ہے اور تحصیل صدر پاکستان پیپلز پارٹی کامران یوسف گھمن کی قیادت میں قافلہ لانگ مارچ میں شرکت کرے گا خانیوال میں لانگ مارچ کے ساتھ شرکت کے لیے حتمی لائحہ عمل طے کرنے کے بعد ایک ریلی شام کو بھی نکالی گئی کامران یوسف گھمن کا کہنا تھا کہ بے بس مظلوم عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے گئے نوکریاں اور گھر سمیت کئی جھوٹے خواب دکھانے والوں نے عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے پاکستانیوں کے حقوق کے لیے محب وطن قیادت کی سرپرستی میں ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker