تعلیمعلاقائیگلگت بلتستان

بلتستان یونیورسٹی میں تعارفی سیشن کا دوسرا روز

بلتستان یونیورسٹی میں تعارفی سیشن کے دوسرے روز طلباء و طالبات نے اپنے تاثرات و خیالات کا بھرپور اظہار کیا اور دستیاب سہولیات پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے قرار دیا کہ بلتستان یونیورسٹی مستقبلِ قریب کا عظیم ادارہ ثابت ہوگا۔ ،سندوس انتظامیہ اور اساتذہ کرام کی بھرپور پذیرائی اور تعریف۔ تفصیلات کے مطابق بلتستان یونیورسٹی میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہوئے آج  (جمعرات) دوسرا تھا۔ ایک طرح تعارفی سیشن کی دوسری کڑی تھی۔ آج کے دن طلباء و طالبات نے اپنے تاثرات اور خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔ اُنہوں نے بلتستان یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ میں آج ہمارا یہ دوسرا دن تھا اور اِس دوران ہم نے محسوس کیا کہ بلتستان یونیورسٹی منطقی طور پر عظیم ادارہ بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ایک پُر امید مستقبل بلتستان یونیورسٹی کی دہلیز پر دستک دیتا دیکھائی دے رہا ہے۔ اُنہوں نے سندوس کیمپس انتظامیہ اور اساتذہ کرام کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور کہا انتظامیہ اور اساتذہ دونوں طلباء و طالبات کو رہنمائی فراہم کرنے کا فریضہ بخوبی نبھارہے ہیں۔  دریں اثناء کیمپس ایڈمنسٹریٹر ناصر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود طلبا ء و طالبات کو بھرپور انداز میں سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ طلباء و طالبات کو کسی بھی چیز کی کمی نہ ہونے دی جائے۔ اُنہوں نےکیا کہ باہمی احترام و تقدیس کا جذبہ اُجاگر کریں۔ یہ جامعہ ہمارا قومی اثاثہ ہے، اس کے تقدس کو قائم و دائم رکھنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker