
مختلف آپریشنل گروپس کے لئے مختص کوٹے کی سیٹوں پر مسابقتی امتحان میں گلگت بلتستان کے جائز حصہ کو یقینی بنانے کے لئے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے چئرمین ایف پی ایس سی کو اہم خط لکھ دیا۔ وزیراعلی خالد خورشید نے اپنے خط میں مختلف آپریشنل گروپس کے لئے مختص کوٹے کی سیٹوں پر مسابقتی امتحان کے لئے ایف ایس کے اشتہار کا حوالہ دیتے ہوئے اس میں گلگت بلتستان کے جائز حصہ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے لکھا ہے کہ یہ سیٹیں اس وقت مختص کی گئں تھیں جب گلگت بلتستان و فاٹا کا کوٹہ اکھٹا 4فیصد تھا۔ وزیراعلی نے لکھا ہے کہ ان آسامیوں کو اسی کوٹے کے حساب سے مشتہر یا پھر دونوں خطوں میں برابر تقسیم کئے جائیں۔