بین الاقوامیٹیکنالوجی

بنیادی سائنسی تحقیقات میں صلاحیتوں کی آبیاری کو تقویت دی جائے، چینی صدر

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی کمیٹی برائے جامع گہری اصلاحات کے ڈائریکٹر ،شی جن پھنگ نے مرکزی کمیشن برائے جامع گہری اصلاحات کے 24ویں اجلاس کی صدارت کی۔منگل کے روز اجلاس میں "عالمی معیار کے کاروباری اداروں کی تعمیر کو تیز کرنے کے بارے میں رہنما آراء”، "جامع مالیاتی فوائد کی ترقی کو فروغ دینے پر عمل درآمد کی آراء”، "بنیادی سائنسی تحقیقات میں صلاحیتوں کی آبیاری کو تقویت دینے کی آراء”، اور ” اختراعی ٹیکنالوجی کی تحقیقی صلاحیت کے حامل سرکاری صنعتی و کاروباری اداروں کی ترقی کے بارے میں آراء” سمیت متعدد دستاویزات کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں "مرکزی کمیٹی برائے جامع گہری اصلاحات کی 2021 کی ورک سمری رپورٹ” اور "2022 میں مرکزی کمیٹی برائے جامع گہری اصلاحات کے کلیدی مشنز کی فہرست” کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ سطح کی سوشلسٹ مارکیٹ کی معیشت اور جامع مالیاتی فوائد کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے، بنیادی سائنسی تحقیقات میں صلاحیتوں کی آبیاری کو تقویت دی جائے، سرکاری ملکیت کے اداروں کو بہتر بنایا جائےاور اختراعی و صنعتی چین کے گہرے انضمام کو فروغ دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker