پاکستان

جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کا 8 مارچ کو خواتین کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان

جموں اینڈ کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کا اہم اجلاس راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پارٹی چئیرپرسن ایڈووکیٹ نبیلہ ارشاد نے کی جب کہ ڈاکٹر شیخ ولید رسول مرکزی سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ۔ عائیشہ مصطفی۔ سردار عبدالماجد محترمہ خالدہ ، اقصی خان اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں پارٹی کے اہم فیصلے کئے گئے جب کی بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کے زیراہتمام ایک کل جماعتی خواتین کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے حقوق اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کےلئے ایک مضبوط حکمت عملی کے لئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کی جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جسکی سربراہی ایک خاتون کر رہی ہیں اور یہ کانفرنس اپنی نوعیت کی پہلی تاریخی کانفرنس ثابت ہو گی۔ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ 8 مارچ کو منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں جموں کشمیر اور پاکستان سے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین رہنماوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker