کراچی(آئی پی ایس ) تحریک انصاف کے سندھ حقوق مارچ میں جیب کتروں کی چاندی ہو گئی، متعدد رہنمائوں اور کارکنوں کو لوٹ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ حقوق مارچ میں جیب کترے سرگرم ہو گئے، مارچ میں شریک متعدد رہنما اور کارکن لٹ گئے، میڈیا سے وابستہ افراد کو بھی نہیں بخشا گیا۔مارچ کے پہلے دن ہی عوامی نمائندے، پی ٹی آئی سیکیورٹی اسکواڈ اور میڈیا نمائندوں کی جیبوں کا صفایا کیا گیا، ایم پی اے راجہ اظہر کی جیب سے 35 ہزار روپے نکال لیے گئے۔
سیکیورٹی اسکواڈ کے خالد بلوچ اور رحمت کے موبائل فون چوری ہو گئے، میڈیا نمائندوں کے موبائل فون بھی جیبوں سے نکال لیے گئے، کئی افراد کے پرس بھی چوری ہو گئے۔جیبیں مارنے کے واقعات کمو شہید، سکھر اور شکار پور میں ہوئے، پی ٹی آئی رہنماں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ رش والے مقامات پہ سب اپنی جیبوں کا خیال رکھیں۔