ٹیکنالوجیکھیل

یبجنگ سرمائی اولمپکس میں ہائی ٹیکنالوجی کا استعمال

بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بارے میں عمومی رائے ہے کہ یہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہائی ٹیک اولمپکس ہیں،جس میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ،مصنوعی ذہانت،ورچوئل رئیلٹی اور فائیو جی سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجیز کا بھرپور استعمال ہوا۔ چینی میڈ یا کے مطا بقجسم کا درجہ حرارت جانچنے اور جراثیم کش روبوٹس انسداد وبا میں بے حد معاون ہیں۔ اس کے علاوہ شیف نیز ویٹرز کی ذمہ داری بھی روبوٹس ادا کرتے ہیں۔ کھلاڑیوں اور صحافیوں کو آرام کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ سردی سے بچاو کے ملبوسات گرافین نامی حرارتی مٹیریل سے بنائے گئے۔
اس کے علاوہ کھیل کے میدانوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے ” برف کی سب سے تیز سطح ” تیار کی گئی۔فائیو جی اور بیدو نیویگیشن سسٹم کی مدد سے کھلاڑیوں کا مزید بہتر انداز میں تحفظ کیا گیا ۔جب کہ دنیا بھر کے ناظرین بھی ہائی ٹیکنالوجی کی مدد سے سرمائی اولمپکس سے بھرپور لطف اندوز ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker