اہم خبریںپاکستانصحت

کورونا سے مزید 20افراد جاں بحق، 847نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(آئی پی ایس )ملک بھر میں ایک دن میں 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ روز 847 نئے کیسز سامنے آئے۔

ملک بھر میں کورونا کیسزمیں واضح کمی آنے لگی۔ این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 40 ہزار 127 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 847 نئے کیسز سامنے آئے۔

ایک دن میں 20 افراد جاں بحق ہوئے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار173 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کی شرح 2 اعشاریہ 11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 36 ہزار 803 ہے۔ سندھ میں ایکٹو کیسز 22 ہزار 667، پنجاب میں 5 ہزار 302، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 510 ایکٹو کیسز ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں 598، گلگت بلتستان میں 178، بلوچستان میں 86 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 462 ایکٹو کیسز ہیں۔ ملک بھر میں 1113 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker