پاکستانسندھعلاقائی

تحریک انصاف نے سندھ میں میدان لگالیا، سندھ تحفظ حقوق مارچ کا آغاز

تحریک انصاف نے سندھ میں میدان لگالیا۔ شاہ محمود، علی زیدی اور حلیم عادل شیخ کی قیادت میں سندھ تحفظ حقوق مارچ کا گھوٹکی سے آغاز ہوگیا،سکھر میں پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ کے لیے جلسہ گاہ تیار کر لیا گیا۔ سندھ پنجاب کی سرحد پر واقع ضلع گھوٹکی کے علاقے کموں شہید سے لانگ مارچ شروع ہو کر رات سکھر پہنچے گا۔ پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ کے شرکاء رات سکھر میں قیام کریں گے۔ سکھر میں قیام کے دوران مارچ کے قائدین جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔ جلسے کے لیے ڈی آئی جی آفس کے قریب پنڈال تیار کیا جا چکا ہے۔ جلسے میں سیکڑوں کی تعداد میں کرسیاں اور صوفے لگا دیئے گئے ہیں۔ قائدین کے بیٹھنے کے لیے 150 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ جلسے سے وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، علی زیدی اور حلیم عادل شیخ، مبین خان اور دیگر خطاب کریں گے۔ لانگ مارچ رات سکھر میں قیام کے بعد آج شکارپور روانہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker