اہم خبریںبین الاقوامی

روس نے یوکرین پرحملہ کردیا

کیف،یوکرین کے وزیرخارجہ دیمترو کیلیبا نے کہا ہے کہ روسی صدرنے یوکرین پرحملہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کیف دھماکوں سے گونج اٹھا۔
یوکرینی وزیرخارجہ دیمترو کیلیبا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں کہا ہے کہ روسی صدرولادی میرپیوٹن نے یوکرین پرپوری قوت سے حملہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں پرحملے کئے گئے ہیں۔ دنیا صدرپیوٹن کوروکے۔ یہ عملی اقدامات کرنے کا وقت ہے۔ہم ہرقیمت پراپنے ملک کا دفاع کریں گے اورکامیاب ہوں گے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کیف، ڈونباس، اڈیسہ ماریوپول سمیت یوکرین کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی زوردار آوازیں آرہی ہیں۔ روسی فوج نے یوکرین کے فوجی اڈوں کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلینسکی نے مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کردیا، صدر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ روس نے ہمارے انفراسٹرکچر اورسرحدی محافظوں پر میزائل حملے کیے، یوکرین کے کئی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس نے 2 مارچ کے تک متعدد ہوائی اڈوں پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں ہیں۔ ماسکو ایکسچینج نے تمام مارکیٹوں میں تجارت معطل کردی ہے۔

یوکرینی وزیرخارجہ کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین میں فوجی تنصیبات پر حملے جاری ہیں۔

امریکی صدر کا یوکرینی صدر سے رابطہ ہوا ہے، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جی سیون کے رہنما، امریکی اتحادی روس پر سخت پابندیاں عائد کریں گے، رابطے میں امریکہ کی یوکرین پر روسی فوجی دستوں کے بلا اشتعال اور بلاجواز حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ بائیڈن نے یوکرینی صدر کو روس کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا، یوکرین اور اس کے شہریوں کی مدد جاری رکھیں گے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے روس سے یوکرین کے خلاف کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ روس تمام فوجی اور پراکسی فورسز کو واپس بلائے، روس کے اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، کینیڈا روس کی بلاجواز جارحیت کو روکنے کے لیے اضافی کارروائی کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker