بیجنگ () چین نے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر چین کا موقف مستقل رہا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔چینی وزارت خارجہ کی بدھ کے روز باقاعدہ پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ کچھ امریکی میڈیا کا خیال ہے کہ یوکرین کے معاملے پر چین کا موجودہ موقف قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کے چین کے دیرینہ اصول سے متصادم ہے۔ کیا آپ اس نقطہ نظر سے اتفاق کرتے ہیں؟
اس حوالے سے ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر چین کا موقف مستقل رہا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ چین ہمیشہ معروضیت، امن اور انصاف کا ساتھ دیتا ہے، معاملے کے غلط اور صحیح کے مطابق اپنے موقف کا خود فیصلہ کرتا ہے، اور اس بات کا حامی ہے کہ تمام ممالک کو بین الاقوامی تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کو اپنانا چاہیے۔