
چین اور ارجنٹائن کے صدور کے درمیان دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ
بیجنگ ()
چینی صدر شی جن پھنگ نے جمہوریہ ارجنٹائن کے صدر آربرٹو فرنانڈیز کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکبادی پیغامات کا تبادلہ کیا۔چینی میڈ یا کے مطابق
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ نصف صدی قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور ارجنٹائن کےتعلقات میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید گہرا ہوا ہے۔ کووڈ۱۹ کی وبا کے دوران دونوں ممالک کے عوام نے ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے دوستی کا نیا باب رقم کیا ہے۔
فرنانڈیز نے کہا کہ ارجنٹائن کی حکومت اور عوام وبا سے لڑنے کے مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرنے پر چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ میں ارجنٹائن چین تعاون کو مشترکہ طور پر فروغ دینے اور دونوں حکومتوں اور عوام کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے صدر شی جن پھنگ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔