
قومی صحت کارڈ کی افتتاحی تقریب یونیورسٹی آف بلتستان سکردو انچن کمپس میں ہوئی،تقریب کے انتظامات میں یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے ذمہ دارن نے بھرپور حصہ لیا، انچن کمپس میں ہونے والی تقریب میں جامعہ بلتستان کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے زمہ دارن نے کلیدی کردار ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی صحت کارڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک محمد ارشد نے کہا کہ پاکستان کے محدود وسائل میں صحت کارڈ عوامی فلاح کا بڑا منصوبہ ہے غریب خاندانوں کے لیے علاج معالجے کے اخراجات پورا کرنا سب سے مشکل مرحلہ ہے لوگوں کو مصیبت سے بچانےکے لیے صحت پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس اہم پروگرام کے لیے سکردو کا انتخاب کیا پورے پنجاب، کے پی کے اور گلگت بلتستان کو اس پروگرام میں، شامل کیا گیا ہےپاکستان بہت جلد سو فیصد صحت کی سہولیات فراہم کرنے والی ریاست بنے گی انہوں نے کہا کہ بہت جلد گلگت اور استور میں اس پروگرام کی افتتاحی تقریبات ہوں گی صحت کارڈ کے زریعے روزانہ 12 ہزار افراد کا علاج ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ 950 ہسپتال علاج کی سہولت دے رہے ہیں تقریب سے سکرٹیری صحت ثنا، اللہ، کمشنر بلتستان، کواڈنیٹر ٹو سی ایم تقی اخونزادہ، ڈپٹی کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں مختلف لوگوں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے گئے ۔ جامعہ بلتستان کے ذمہ دارن نے تقریب میں بھر پور معاونت کی اور تقریب کے انتظامات میں بھرپور حصہ لیا۔