وزیراعظم عمران خان سے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم اور وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے ملاقات کی جس میں کراچی میں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کراچی میں جاری تمام ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ لوگوں کو بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ انہوں نے ٹیک سیوی نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کے لیے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024