چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پیر کے روز میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکہ کی جاری کردہ نام نہاد "انڈو پیسیفک حکمت عملی” دراصل سہ فریقی سیکورٹی پارٹنرشپ اور چار فریقی میکانزم کے قیام کے ذریعے ایک بند اور مخصوص حلقے کی تعمیر کی منصوبہ بندی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانے کا دعویٰ تو کرتا ہے
لیکن درحقیقت وہ جوہری پھیلاؤ کے سنگین خطرات پیدا کر رہاہے اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ علاوہ ازیں علاقائی خوشحالی کو فروغ دینے کا امریکی دعویٰ درحقیقت علاقائی ممالک کے درمیان محاذ آرائی اور تصادم کو ہوا دے رہا ہے۔ اس سے کئی برسوں کی محنت کے بعد تشکیل پانے والے آسیان کی مرکزی حیثیت پر مبنی علاقائی تعاون فریم ورک ، علاقائی تعاون کے ثمرات اور مستقبل کی ترقی کے امکانات کو سنگین نقصانات پہںچیں گے ۔