بین الاقوامی

چینی صدر کی جرمن صدر کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی جانب سے جرمن صدر فرینک والٹر کو دوبارہ سےجرمنی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ۔اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ رواں سال چین اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور وہ جرمنی کے ساتھ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتے ہیں۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ جرمن صدر کے ساتھ چین-جرمنی جامع اسٹریٹجک شراکت دارنہ تعلقات کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق تیرہ فروری کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں جرمنی کے موجودہ صدر فرینک والٹر ایک مرتبہ پھر جرمنی کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker