پاکستان

نواز شریف کی لوٹائی خوشیاں عوام سے چھین لی گئی ہیں۔ مریم نواز  

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ یہ واحد حکومت ہے جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں،بجلی کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مریم نواز  نے کہا کہ  یہ واحد حکومت ہے جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، کیوں کہ بجلی کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے بجلی عوام کے دسترس سے باہر ہوگئی ہے ،مریم نواز  نے کہا ہے  کہ عوام سے روٹی اور دوسری ضروریات زندگی چھیننے کے بعد عوام سے وہ روشنیاں بھی چھین لی گئیں جو نوازشریف نے لوٹائی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker