پاکستان

اپوزیشن عدم اعتماد لاکر اپنا شوق پورا کرلے، شاہ محمود قریشی

  وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی اپنی صفوں میں ابھی تک یکسوئی نہیں، اگر ان کے پاس ووٹ مکمل ہوتے تو یہ حکومت میں ہوتے۔اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی استحقاق اور مقابلہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے، اپوزیشن نے بارہا کوششیں کیں مگر انہیں پے در پے ناکامیاں ہوئیں، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی پہلے کی طرح ڈٹ کر اپنے کپتان کا دفاع کریں گے،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی اپنی صفوں میں ابھی تک یکسوئی نہیں ہے، ان کے پاس اگر ووٹ مکمل ہوتے تو آج یہ حکومت میں ہوتے، اب بھی ان کے ووٹ پورے نہیں ہیں اور یہ دائیں بائیں دیکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker