
پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر 25برس کی ہوگئیں ۔انہوں نے اپنی سالگرہ کی کچھ تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکیں جنہیں مداحوں نے بے حدپسند کیا ۔ ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر ایک پارٹی کے دوران سالگرہ کا کیک کا ٹ رہی ہیں اوراداکارہ اپنی سالگرہ کو لے کر بہت پرجوش نظر آرہی ہیں اور خوشی میں ناچتی گاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔اداکارہ ہاینہ عامر کا شمار ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت ترین اورر کم سن اداکاراں میں کیا جاتا ہے۔ہانیہ عامر کے اداکاری کے کیریئر کا آغاز ایک پاکستانی فیچر فلم سے ہوا تھا جس میں انہوں نے ایک سپورٹنگ کردار ادا کیا تھا ۔