بین الاقوامی

ایڈز دریافت کرنے والے نوبیل انعام یافتہ سائنسدان لوچ مونتانیے انتقال کر گئے

سال 2008 میں اپنی شاندار دریافت پر نوبیل انعام حاصل کرنے والے فرانسیسی ماہرلوچ مونتانیے مونتے نیئے انتقال کرگئے ،انہوں نے ایچ آئی وی دریافت کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس کی نواح میں واقع امریکن ہاسپٹل میں انہوں نے زندگی کا آخری سانس لیا اور ان کی عمر 89 برس تھی۔ وہ دنیا کے ممتاز وائرولوجسٹ تھے اور انہوں نے سب سے پہلے ایڈز وائرس کی شناخت کرکے ان تفصیلات بیان کی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 1983 میں انہوں نے اپنے ایک ساتھی فرانکوئی بیرے سینوسی کے ساتھ مل کر ہیومن امیونو ڈیفی شنسی وائرس (ایچ آئی وی)دریافت کیا تھا جس کے بعد اسے سمجھنے اور ایڈز کے علاج کی راہ ہموار ہوئی تھی۔ ان کی شاندار دریافت پر انہیں 2008 کا نوبیل انعام برائے طب اور فزیالوجی دیا گیا تھا۔

لوچ مونتانیے 1932 میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے فرانس کے اعلی ترین تعلیمی اور تحقیق اداروں میں خدمات انجام دی تھیں۔ تاہم انہوں نے کورونا وائرس پھوٹنے کے بعد ویکسین کی مخالفت کی تھی اور ان سے ایک بیان منسوب تھا کہ ویکسین لگوانے والے دوسال میں ہلاک ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ویکسین کی مخالفت کے بیانات بھی دیئے تھے جس پر عالمی سائنسی برادری نے شدید تنقید کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker