آزاد کشمیرعلاقائی

عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف دیں گے ، سردار تنویر الیاس

اسلام آباد ۔۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کے صدر و سینئرترین وزیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں قانون کی حکمرانی اورانصاف کی بالادستی قائم کریں گے ،بے سہارا مظلوم عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کریں گے ۔  پی ٹی آئی کی حکومت  ہمیشہ انصاف اور مظلوم عوام کے ساتھ  کھڑی  رہے گی، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی۔ ماضی کی نا انصافیوں کا ازالہ کرتے ہوئے گڈ گورننس قائم کریں گے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی تحریک آزادی ، عوام کی ترقی ،خطے کی خوشحالی اور  گڈ گورننس کو اپنی ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے اپنا کام شروع کردیا ہے ، آزاد خطہ میں عوام خوشحالی اور تبدیلیاں محسوس کریں گے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق اور عوامی  وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرمشیر حکومت چوہدری اکبر ابراہیم  اور پولیٹیکل کوآرڈینیٹر سردار افتخار رشید چغتائی  بھی موجود تھے ۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد ملک کو بادشاہت سے نجات دلانے اور جمہوریت کو بچانے کے لئے ہے۔۔ انصاف کی جس تحریک کو انصاف، انسانیت اور خوداری کے نعرے  کے ساتھ 25 اپریل 1996 کو وزیراعظم عمران خان  نے شروع کی تھی وہ آج پورے ملک کے سیاسی، معاشی، معاشرتی نظام میں تبدیلی کا مستقل ذریعہ بن چکی ہے۔

آج ملک  کی 3  اکائیوں اور وفاق  اور آزادکشمیر میں تحریک  انصاف کی حکومتیں وزیراعظم عمران خان  کے ایجنڈے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے نیکی نیتی اور خلوص دل کے ساتھ مصروف عمل ہیں۔  وزیراعظم عمران خان  نے اپنے کامل یقین،انتہائی  سخت محنت اور  پختہ ارادے کے بدولت ہی تحریک  انصاف کو اس مقام پر پہنچایا۔ اس کے ساتھ لاکھوں کارکنان کی اپنے کپتان کے  ویژن کے ساتھ  وفاداری  اور اس کے لئے ان کی کوششوں کا ثمر ہے کہ آج یہ تحریک ملک کی سب سے بڑی منتخب جماعت ہے اور مملکت خداداد پاکستان  کو ریاست مدینہ کے سنہری اصولوں، علامہ اقبال کے تصور اور قائد اعظم محمد علی جناح  کے فرامین کے عین مطابق ایک جدید  اسلامی  فلاحی ریاست بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ آزادکشمیر کی  عوام نے بھی  وزیراعظم عمران خان  کے ویژن پر لبیک کہتے ہوئے پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دیا اور  ہماری حکومت معرض وجود میں آئی۔ آزادکشمیر کی عوام کا پی ٹی آئی پر اعتماد  ہمارے لئے ایک سنہری موقع ہے کہ ہم  یہاں وزیراعظم عمران خان کے تبدیلی کے نعرے کو حقیقی معنوں میں عملی جامع  پہنا کر طرز  حکمرانی کے وہ  بلند معیار قائم کریں جو پورے ملک کے لئے ایک رول ماڈل ہوں۔ ہم وہ نظام بناکر دیں جو یہاں بسنے والے ہر انسان بالخصوص  غریب اور کمزور طبقے کی فلاح یقینی بنائے۔ پی ٹی آئی کے تمام ذمہ داران و کارکنان اپنی حکومت کا دست بازو بنیں، اس اہم مشن کی تکمیل میں اپنا حصہ ڈالیں اور انصاف کے نظریہ، میرٹ اور شفافیت کی پالیسی پر عملدرآمد  کی نگہبانی کریں۔ پی ٹی آئی کا سلوگن انصاف ، انسانیت ، خوداری پاکستان کے قریہ قریہ کے عوام کی دل کی آواز بن چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker