
لاہور (آئی پی ایس )انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر سمیت 34 ایڈیشنل سیشن ججوں کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کی منظوری کے بعد 34 ایڈیشنل سیشن جج کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج خادم حسین، سید فیصل رضا گیلانی، ایڈیشنل سیشن جج محمد حسین، سید علی عباس، وجاہت حسن کی گریڈ 21 میں سیشن جج کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طارق جاوید، شاہد سکندر، محمد یعقوب کی بھی سیشن جج کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال تارڑ، حامد حسین، اسرار زادہ کے علاوہ ایڈیشنل سیشن جج زبیر شہزاد کیانی، محمد ظفر اقبال، انجم رضا سید کو بھی سیشن جج کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔سیشن جج کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں ایڈیشنل سیشن جج گلزار احمد خالد، قمر الزمان، عاصم منصور کے علاوہ ایڈیشنل سیشن جج عبہر گل خان، یاسین شاہین اور محمد اسلم بھٹی بھی شامل ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج عبدالرحمن محمد عارف، سردار محمد اقبال ڈوگر، ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال بوسال، جلیل احمد، عدنان مشتاق کو بھی سیشن جج کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔نوٹفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا، ضیا اللہ، محمد عطا ربانی، ایڈیشنل سیشن جج ہارون خان، عرفان حیدر، فیض الحسن، ایڈیشنل سیشن جج فرح نازمرزا، اعجاز احمد بٹر اور شاہد بشیر کی گریڈ 21 میں سیشن جج کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔