اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتعلیم

ایچ ای سی ارکان کا چئیرمین ڈاکٹر طارق بنوری پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد،ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے ارکان نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )ڈاکٹر طارق بنوری پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایچ ای سی ارکان نے قرارداد منظور کرتے ہوئے صوابدیدی اختیارات واپس لے کر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو دے دیے۔ کمیشن کے 21 میں سے 14 اراکین نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تقرری کیلیے حالیہ انٹرویوز کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا۔وفاقی سیکرٹری تعلیم و پیشہ ور تربیت ناہید شاہ درانی نے اس حوالے سے باقاعدہ قرارداد جاری کی۔ اس قرار داد کی بائی روٹیشن 14 کمیشن اراکین نے منظوری دی ہے۔چیئرمین ایچ ای سی پر عدم اعتماد کرنے والے کمیشن اراکین میں، انجنئیر احمد فاروق بازئی ، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن، ڈاکٹر عارف نذیر بٹ، سیکریٹری عبدالصبور کاکڑ، ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری، ڈاکٹر اکرم شیخ ، ڈاکٹر نادرہ پنجوانی، ڈاکٹر شائستہ سہیل، ڈاکٹر نوید ملک، وفاقی سیکریٹری تعلیم، وفاقی سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی، صوبائی سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور صوبائی سیکریٹری ایجوکیشن خیبرپختونخواشامل ہیں۔خیال رہے مارچ 2021 میں شکایات کے انباراور بے قاعدگیوں کے بعد وفاقی حکومت نے ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو ان کے عہدے سے قبل از وقت فارغ کردیا تھا۔رواں سال اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر طارق جاوید بنوری کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا تھا۔ ان کی بحالی کو وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker