بین الاقوامی

چین، موسم بہار میں سربراہان مملکت کی سفارت کاری

بیجنگ ()
چینی قمری کلینڈر کے مطابق ٹائیگر کے سال کی شروعات میں ایک جانب چینی ثقافت کے مختلف خوبصورت رنگوں سے سجی بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب نے دنیا کو حیران کر دیا تو دوسری جانب اسی دوران چینی صدر شی جن پھنگ اور غیر ملکی سربراہان ،حکومتی اور بین الاقوامی معززین کے درمیان بالمشافہ ملاقاتوں نے بھی دنیا کی توجہ مبذول کروائی ہے ۔ سرمائی اولمپکس کے دوران سربراہان مملکت کی سفارت کاری کی کامیابی صحیح معنوں میں اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ انصاف لوگوں کے دلوں میں ہے اور ہمارے دوست پوری دنیا میں ہیں۔چینی میڈ یا کے مطا بق

فولاد جیسے مضبوط چین پاک تعلقات سے ہر کوئی واقف ہے۔ صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی کہ چھِانگ نے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین تشریف لانے والے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ اس کے علاوہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ہمراہ دورے پر موجود تھے ۔ دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ۔ اس سے چین پاکستان تعلقات کی غیر معمولی نوعیت اور دونوں ممالک کے درمیان منفرد اسٹریٹجک باہمی اعتماد اور گہری دوستی کی بہترین عکاسی ہوتی ہے۔ مذکورہ ملاقاتوں کے دوران فریقین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کا ذکر کرتے ہوئے حاصل شدہ ٹھوس ثمرات کو سراہا اور سی پیک کی تعمیر کو مزید فروغ دینے کے لیے بلند توقعات ظاہر کیں۔ چین سی پیک کی تعمیر کے دوسرے مرحلے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے، زراعت اور صنعت کی جدیدیت اور پاکستان کی ترقیاتی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اپنا معاون کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker