اسلام آبادعلاقائی

پشاور میں پاسٹر ولیم کے قتل کے خلاف اسلام آباد میں مظاہرہ

اسلام آباد ۔۔۔۔۔  پاکستان میں بسنے والی مسیحی اقلیت اوراس کے مذہبی راہنماوں کو حکومت تحفظ فراہم کرے پشاور میں چرچ آف پاکستان کے پاسٹر ولیم سراج اور پاسٹر پیٹرک پر جان لیوا حملہ ہوا جس میں پاسٹر ولیم سراج جان کی بازی ہارگئے وزیر اعظم اس کا نوٹس لیں اور مجرموں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے ان خیالات کا اظہار غیر سرکاری تنظیم راہ نجات منسٹری کے چئیرمین صفدر چوہدری نے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں کیا۔ انہوں نے مزید  کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اس ملک کے استحکام دفاع اور ترقی کے لیے مسیحی اداروں نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے لیکن مسیحی مذیبی رہنماوں پر حملہ کرکے انہیں قتل  کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کریں ان کو عدم تحفظ کا شکار نہ ہونے دیں۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سول سوسائٹی کی طاہرہ عبداللہ اور ڈاکٹر بشیر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے مظاہرے کے اختتام پر مقتول پاسٹر ولیم سراج کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker