اسلام آباد،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے اور ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے لیے بہترین بلدیاتی نظام متعارف کروایا ہے اور آنے والا میئر اسلام آباد ہر لحاظ سے با اختیار ہوگا، اسلام آباد کے شہری نیا پاکستان صحت کارڈ کے ذریعے کسی بھی منتخب ہسپتال سے مفت علاج کروانے کے اہل ہیں، ہم مضبوط تنظیم سازی سے عمران خان کے دست و بازو بنیں گے
ریجنل ایڈوائزری کونسل اسلام آباد کے پانچویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اسلام آباد کے لیے بہترین بلدیاتی نظام متعارف کروایا ہے اور آنے والا میئر اسلام آباد براہ راست عوام کے ووٹ سے منتخب ہو گا اور ہر لحاظ سے با اختیار ہوگا 2015 کے بلدیاتی قانون میں میئر اسلام آباد کے پاس بہت کم اختیارات تھے، علی نواز اعوان نے کہا کہ ہم سب کی پہچان پاکستان تحریک انصاف ہے اور ہم مضبوط تنظیم سازی سے عمران خان کے دست و بازو بن سکتے ہیں جس کے لیے ہمیں اپنے معمولی اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہوگا ہمارا کارکن عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے، نیا پاکستان صحت کارڈ کی اسلام آباد میں تقسیم کے ایجنڈے پر پر بات کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ اسلام آباد کے شہری صحت کارڈ کے ذریعے اپنا اور اپنے پیاروں کا مفت علاج کروا سکتے ہیں اور ایک خاندان 10 لاکھ روپے کی سالانہ ہیلتھ انشورنس کا اہل ہے انہوں نے کہا کہ جب تک چھپے ہوئے کارڈز نہیں ملتے شہری اپنے شناختی کارڈ پر ہی صحت کارڈ کی سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے ٹکٹس کی درخواستوں کی تاریخ میں 25 فروری تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں ایڈوائزری کونسل کے تمام ارکان نے شرکت کی اور علی نواز اعوان کی قیادت میں کیے جانے والے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔