
اسلام آباد،الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو ضلع بدر کرنیکا حکم دے دیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو احکامات پر عمل درآمد کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور اپنے بھائی کے لیے سٹی میئرکے الیکشن کی مہم چلا رہے تھے، انہیں ضلع بدرکیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو ضلع بدر کرنے کا حکم دے دیا۔چیف سیکریٹری اور آجی جی پولیس کو براہ راست حکم دیتے ہوئے چیف الیکشن نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی اور لوکل کونسل الیکشن ایکٹ2017 کی دفعہ 181 پہ عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان کے انتخابات سمیت خیبر پختونخوا کے سیکنڈ فیز کے بلدیاتی الیکشن میں علی امین گنڈہ پور کو کسی بھی ضلع میں داخل نہ ہونے دیا جائے اور اگر وہ داخل ہوں تو اسے زبردستی ضلع بدر کر دیا جائے۔