
بیجنگ ،چائنا میڈیا گروپ کے جشن بہار ایوننگ گالا نے دنیا بھر سے ناظرین کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانب راغب کیا۔
رواں سال جشن بہار ایوننگ گالا کو دیکھنے والے ناظرین کی تعداد1.296 بلین تک پہنچ گئی جو ایک نیا ریکارڈہے۔ نیو میڈیا پلیٹ فارمز پر 7.133 بلین بار جشن بہار گالا دیکھا گیا۔چینی میڈ یا کے مطا بق رواں برس سی این این اور بی بی سی نے اپنی ویب سائٹس پر "چائنیز اسپرنگ فیسٹیول کلچر زون” کا آغاز کیا تاکہ بیرون ملک مقیم ناظرین کو چینی اسپرنگ فیسٹیول کی ثقافت اور روایتی رسوم و رواج سے متعارف کرایا جا سکے۔ بی بی سی ورلڈ نیوز چینل اور نئے میڈیا ٹرمینل نے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو نشر کی، جو 25 ملین سے زیادہ ناظرین تک پہنچی، اسی طرح سی این این کے مختلف پلیٹ فارمز پر نشر ہونے والی اسپرنگ فیسٹیول گالا پروموشنل ویڈیو کل 408 ملین عالمی ناظرین تک پہنچ چکی ہے۔