اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا،عثمان بزدار

لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا، وزیراعظم کی قیادت میں اب پاکستان درست ٹریک پر آچکا، حکومت کے دامن پر کرپشن اسکینڈل کا کوئی داغ نہیں۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ڈیرہ غاز ی خان میں عمائدین اور معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ایک لاکھ 30 ہزار بھرتیاں کرے گی، امیدواروں کو عمر میں دو برس کی رعایت دی جائے گی، نوٹیفکیشن جاری ہوچکا، پہلے مرحلے میں ملازمتوں کی بھرتی کا اشتہار دیا جا چکا، ملازمتوں کے لئے امیدواروں کو بالائی عمر میں 2 برس کی رعایت دی جائے گی، عمر میں 2 برس کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا۔ مشیر حنیف پتافی کا کہنا تھا کہ عاجزی اور انکساری کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں، پنجاب کے عوام خوش نصیب ہیں انہیں عثمان بزدار جیسا عوامی خدمت سے سرشار وزیر اعلی ملا ہے، وزیراعلی عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کو اس کا حق واپس کیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کا دور پسماندہ علاقوں کی ترقی کا دور ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکٹ ہاس ڈیرہ غازی خان میں عمائدین اور معززین سے خطاب میں کہا کہ پہلے مرحلے میں ملازمتوں کی بھرتی کا اشتہار دیا جا چکا ہے۔ ملازمتوں کے لئے امیدواروں کو بالائی عمر میں 2 برس کی رعایت دی جائے گی۔ پاکستان ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث اپنی اصل منزل سے دور ہوا۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اب پاکستان درست ٹریک پر آچکا ہے۔ ساڑھے تین برس کے دوران صرف اور صرف عوام کی خدمت کی ہے۔ حکومت کے دامن پر کرپشن سکینڈل کا کوئی داغ نہیں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں مختلف وفود نے ملاقاتیں کی۔ وزیراعلی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل انتظامی و مالی خود مختاری دے دی۔ اب جنوبی پنجاب کے شہریوں کو کام کے لئے لاہور نہیں جانا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker