
پشاور(آئی پی ایس )ایف آئی اے کاغیر قانونی حوالہ ہنڈی کے کاروبار کے خلاف کریک ڈاون،2افغان شہری رنگے ہاتھوں گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹرثنا اللہ عباسی کی ہدایت اور ڈائریکٹر خیبرپختونخوا مجاہد اکبر کی خان کی زیرنگرانی ایف آئی اے سی بی سی پشاور نے ایک کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث دو افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ۔ ایف آئی اے نے دومختلف چھاپوں میں حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں 2افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ۔ملزم محمد آصف علیمی کے قبضے سے 27لاکھ روپے ،چیک بک ، موبائل جبکہ دوسرے چھاپے کے دوران ملزم عبدالباقی سے ایک لاکھ50ہزارروپے ،حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور موبائل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔





