اہم خبریںپاکستانتجارت

قیمتوں میں اضافہ ، ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ نایاب ہو گئیں

اسلام آباد،مہنگائی اور اشیا ئے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ، ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز سے گھی ، تیل اور دیگر بنیادی ضرورت کی اشیا غائب ہوگئیں ، اسٹورز پر برانڈڈ گھی، تیل، ڈیٹرجنٹ، ٹوتھ پیسٹ اور صابن کا اسٹاک نہیں ،صرف سبسڈائزڈ آئٹمز دستیاب ہیں،مہنگائی کے مارے عوام سٹورز سے خالی واپس جانے پرمجبور ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کئی روز سے گھی ، تیل اور دیگر بنیادی ضرورت کی اشیا موجود ہی نہیں، جس کی وجہ سے مہنگائی کے مارے عوام یوٹیلیٹی اسٹورز سے بھی خالی ہاتھ واپس جانے پر مجبور ہیں۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ عام مارکیٹ میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد برانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ان اشیا کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ اسٹورز پر برانڈڈ گھی، تیل، ڈیٹرجنٹ، ٹوتھ پیسٹ اور صابن کا اسٹاک نہیں لیکن یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ آئٹمز دستیاب ہیں۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت کو قیمتوں میں اضافہ سے متعلق آگاہ کردیا ہے، کمپنیوں سے نئے ریٹ پر اشیا کی خریداری کیلئے بات چیت چل رہی ہے۔دوسری جانب گھی اور تیل بنانے والی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھا دی ہیں، جس کے بعد اب مارکیٹ میں درجہ اول کا گھی 410 روپے فی کلو اور خوردنی تیل 420 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ صرف 2021 کے دوران خوردنی تیل 59.33 فیصد اور گھی 56 فیصد مہنگا ہوا تھا۔گھی اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی بڑی تعداد مضر صحت اور ایران سے اسمگل کیا گیا تیل استعمال کرنے پر مجبور ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker