
اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹرثنا اللہ عباسی کی ہدایت اور ڈائریکٹر خیبرپختونخوا مجاہد اکبر کی خان کی زیرنگرانی ایف آئی اے سی بی سی پشاور نے ایک کارروائی کے دوران کرنسی کے غیرقانونی لین دین کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سی بی سی پشاور محمد افضل خان نیازی کے مطابق عدنان ولد حبیب اللہ ولد بٹ خیلہ کو غیر قانونی کرنسی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم منی چینجرز سے بغیر کسی لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی فروخت اور خریداری میں ملوث تھا۔ملزم نے 2018سے اب تک 47کروڑ52لاکھ44ہزار831روپے کی غیر ملکی کرنسی کی فروخت اور خریداری کی۔