
وہاڑی(محمد اشرف نمائندہ خصوصی) تھانہ سٹی پولیس وہاڑی کے تھانیدار فیاض نے قانون کو گھر کی لونڈی بنالیا اور کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑڈالے شہریوں کو بلاوجہ اٹھا کر پیسے بٹورنے لگا رقم نہ دینے پر جھوٹی ایف آئی آر میں ملوث کرنے کا انکشاف جبکہ فیاض اے ایس آئی کی شہری سے رشوت لینے کی آڈیوفون ریکارڈنگ بھی منظر عام پر آگئی اعلی افسران نے خاموشی اختیار کر لی آر پی او ملتان اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس وہاڑی میں تعینات راشی تھانیدار فیاض عرف فیازی نے مظلوم سائلین سے لوٹ مار کر رکھی ہے جب شہری اپنی فریاد لیکر تھانہ میں آتے ہیں تو کرپٹ تھانیدار فیاض عرف فیازی جائز کام کیلئے بھی رشوت طلب کرتا ہے اگر کوئی سائل رشوت نہ دے تو اسے تھانہ سے باہر نکال دینا ہے اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کی دھمکی بھی دیتا ہے جبکہ اس کے علاوہ شریف شہریوں پر جھوٹا مقدمہ درج کرکے شامل تفتیش کرنے کیلئے بھی ہزاروں روپے رشوت طلب کرتا ہے جبکہ تھانہ میں آئے سائلین نے راشی تھانیدار فیاض کی رشوت وصولی کی آڈیو فون ریکارڈنگ بنا لی۔۔