علاقائیگلگت بلتستان

آئی جی کی زیرصدارت گلگت بلتستان پولیس کا اجلاس

گلگت ۔۔۔۔۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں جی بی پولیس کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ریجنل پولیس آفیسرز، ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز اور جی بی پولیس کے دیگر یونٹس اور برانچ کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان پولیس کی جانب سے منشیات، چوری شدہ و ٹمپرڈگاڑیوں کے خلاف جاری مہم سمیت دیگر پیشہ ورانہ ترجیحاتی امور سے متعلق تفصیلی گفت وشنید کی گئی۔ ریجنل پولیس آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ایس پیز نے مختلف پیشہ ورانہ امور کے اہم پہلوؤں پرانسپکٹر جنرل گلگت بلتستان کو تفصیلی بریفننگ دی۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پولیسنگ ایک ایسی عوامی خدمت کا نام ہے جس میں ملک و قوم کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ، قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے انتہائی دیانتداری، اعلیٰ اخلاقی کردار اور بلند حوصلہ و استقلال کے تحت کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظم و ضبط ، پولیس فورس کا بنیادی خاصہ اور اخلاقی زیور ہوتا ہے جس کا لحاظ رکھتے ہوئے جرائم کے خلاف عملی اور انسدادی اقدامات عمل میں لاکر امن عامہ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا پولیس کی بنیادی زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اپنے ہر کام میں کام والا قانونی کردار جب قانونی انداز میں خوف خدا اور حب قوم و وطن کے جذبے سے سرشار ہوکر پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنے تن من دھن کی قربانی دیتی ہے تب اس کا فریضہ پایہ تکمیل کو پہنچتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام دنیا کے سب سے بہتر لوگ ہیں اس کی بنیادی وجہ ان کے منفرد سماجی اقدار ہیں تاہم تعصب و فرقہ واریت، منشیات کا بڑھتا رجحان، چوری شدہ، ٹمپرڈ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیاں، یہاں کے مثبت تشخص کو خراب کر رہی ہیں اور ان سے علاقے کا پرامن مستقبل خراب ہو رہا ہے جسے ہر حال میں مؤثر کاروائی کے ذریعے زیرو سطح پر لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker