جدہ ۔۔۔ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں کریزی کلر اور سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک ایشین کلچرل ایونٹ دیسی رنگ کے نام سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں مختلف ایشین ملکوں نے حصّہ لیا جن میں پاکستان ،فلپائن ،بنگلادیش ،اور انڈیا ،سری لنکا شامل تھے ۔ان سب ممالک نے اپنے کلچر کو لوگوں کے سامنے بہت خوبصورت انداز میں پیش کیا ۔اورسب دیکھنے والوں سے خوب داد وصول کی۔ بچوں کے لیے میجک شو بھی دکھایا گیا جس سے بچوں اور بڑوں نے بھی بہت لطف اٹھایا ۔ سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر میڈم نوشین وسیم کا اس ایونٹ کے بارے میں کہنا تھا کے ایشین کمیونٹی کو ایک ساتھ دیکھ کر اور دیار غیر میں کام کرنے والے تمام افراد کے چہروں پر مسکراہٹیں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔میڈم نوشین وسیم نے تمام ایونٹ آرگنائزر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت کی اس موقع پر لوگوں کے لئے تفریح اور کھانے پینے کے للئے سٹال لگائے گئے تھے جسے لوگوں نے بہت انجواے کیا۔ اور تمام لوگ اپنے چہروں پر مسکراہٹیں اور خوشیاں لئیے پنڈال سے نکلے اس امید کے ساتھ کہ آئندہ بھی ایسے شاندار ایونٹ جاری رہیں گے میڈم نوشین وسیم اور سعودی حکومت کا بہترین تفریح مہیا کرنے پر شکریہ ادا کرتے نظر آئے۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024