راولپنڈی(آئی پی ایس )سماجی وانسانی حقوق کی رہنما مریم ادریس کا کہنا ہے کہ کم عمر بچوں سے مشقت کا کام لیا جا رہا ہے، چائے کے ڈھابے، مکینک، فیکٹریوں، سڑکوں، گھر ہوں غرض یہ کہ ہر جگہ بچے کام کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، پاکستان میں چائلڈ لیبرمیں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حکومت اور انتظامیہ چائلڈ لیبر قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دے، بچے ہمارا مستقبل ہیں انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ یہ اچھے اور ذمہ دار شہری بن کر ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں بجائے کہ یہ مافیا کے ہاتھوں سڑکوں اور چوراہوں پر رلتے نظر آئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، مریم ادریس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تقریبا لاکھوں کی تعداد میں بچے چائلڈ لیبر کا شکار ہیں پر پوچھنے والا کوئی نہیں، حکومت ان بچوں کے حوالے سے اقدامات نہیں کرے گی تو پھر ان بچوں کے مستقبل کے ساتھ اس ملک کا مستقبل بھی تاریک ہو جائے گا اس لیے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہر سال سروے کروائے جائیں اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، مریم ادریس کا کہنا ہے کہ ریاست ان بچوں کا خیال نہیں رکھے گی اور ان کا جسمانی و ذہنی استحصال ہونے دے گی تو کل ہمارے پاس وہ بچے ہوں گے جو معاشی، معاشرتی ترقی میں مدد گار ثابت ہونے کے بجائے دماغی امراض میں مبتلا، نشے کے عادی، چور اور سڑک چھاپ ہوں گے تو پھر یہ حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے جو ہمارا مستقبل ہیں وہ آج تباہی کی طرف جا رہا ہے اور وہ خاموش تماشائی بن کر اقتدار کے مزے لوٹتے نظر آ رہے ہیں.
Related Articles
پاکپتن ،دو نئے واٹر سپلائی سولر سسٹم کا افتتاح ،عوامی ،سماجی حلقوں کا وزیر اعلی ،ڈپٹی کمشنر کا شکریہ
ہفتہ, 17 اگست, 2024
قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے مریض کی موت، پاکستان انفارمیشن کمیشن کا 10دن کے اندر کے اندر انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم
جمعرات, 6 جون, 2024
ربجا کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں عید ملن پارٹی نے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرلی
جمعہ, 26 اپریل, 2024