بین الاقوامی

چین کا سنکیانگ  تشدد اور دہشت گردی سے پاک ہے ، حکومتی رپورٹ

بیجنگ ۔۔۔ سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی 13ویں عوامی کانگریس کا پانچواں اجلاس اتوار کے روز ارمچی میں شروع ہوا۔ چینی میڈیا کے مطابق افتتاحی دن حکومتی ورک رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ سنکیانگ نے انسداد دہشت گردی اور استحکام کی بحالی میں شاندار کامیابیاں رقم کی ہیں۔  سنکیانگ میں صورت حال معمول پر آچکی ہے اور قانون کی حکمرانی قائم ہوئی ہے۔ سنکیانگ کی مجموعی سماجی صورتحال "افراتفری سے استحکام کی طرف” اور  "استحکام سے قانون کی حکمرانی کی طرف” بڑھ رہی ہے۔ سنکیانگ مسلسل 5 سالوں سے تشدد اور دہشت گردی سے پاک ہے۔  فوجداری کیسز، پبلک سیکیورٹی کیسز، اور پبلک سیفٹی کے واقعات میں مسلسل کمی آتی جا رہی ہے۔سنکیانگ میں امن اور استحکام کے لیے تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کی خواہش اور توقعات کو پورا کیا گیا ہے، اور تمام نسلی گروہوں کے لوگوں  کی طرف سے  سماجی استحکام اور طویل مدتی استحکام  پر اعتماد  کا فروغ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker