
وزیراعظم پاکستان سٹیزن پورٹل،تحریک انصاف کی حکومت کا قبضہ مافیا کے خلاف ایک اور ایکشن،سٹیزن پورٹل نے خیرپور ٹامیوالی کے رہائشی سکول ٹیچر حافظ فیاض احمد کی دادرسی کردی۔سائل نے اپنی وراثتی زمین پر قبضہ کے خلاف سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کی تھی۔بہاولپور کی تحصیل خیرپور ٹامیوالی میں سیاسی اثرورسوخ کے حامل قبضہ مافیا نے ٹیچر کی 8 ایکڑ زمین پر قبضہ کر لیا تھا۔ذرائع کے مطابق سٹیزن پورٹل نے قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے زرعی زمین ٹیچر کو واپس دلوا دی،عوام کے مسائل کا تیزی سے حل پاکستان تحریک انصاف حکومت کی ترجیح ہے ،تحریک انصاف کی حکومت نے انصاف کو شہریوں کی دہلیز پر پہنچا دیا۔انصاف کی فراہمی پر ٹیچر حافظ فیاض احمدنے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔