
گانچھے ۔۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو میں ڈاکٹروں کی کمی کے خلاف فلاحی کمیٹی نے کمر کس لی گائناکالوجسٹ اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز تعیناتی کے لئے یکم فروری کا الٹی میٹم دے دیا فلاحی کمیٹی کی وفد نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اس موقع پر فلاحی کمیٹی کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کو قرارداد پیش کی فلاحی کمیٹی کے صدر حاجی محمد یعقوب نے بتایا کہ محکمہ ہیلتھ اور صوبائی حکومت گانچھے خصوصاً ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو کو مسلسل نظر اندازکر رہے ہیں اور عوام کو بے وقف بنا رہے ہیں گائناکالوجسٹ اور سپیشلسٹ ڈاکٹر کی نہ ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے محکمہ ہیلتھ گانچھے عوام کے ساتھ مسلسل مذاق کر رہے ہیں ڈاکٹرز کی تعیناتی کے لئے ہم سے وعدہ کرتے ہیں پھر بعد بھی مکر جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے یکم فروری کا الٹی میٹم دیا ہے پھر عوام کو سڑکوں پر لائیں گے اور دھرنا دیا جائے گا ضلع میں ایک گائناکالوجسٹ تعینات نہیں اس سے بڑا ظلم اور کیا ہو سکتے ہیں ۔