
گوجرانوالا(آئی پی ایس )انسداد دہشت گردی عدالت نے پریانتھا کمارا قتل کیس کے پہلے ملزم کو سزا سنادی۔ ملزم عدنان نے سری لنکن شہری کے قتل کو درست قرار دے کر سوشل میڈیا پر واقعے کی تشہیر کی تھی۔ ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا۔ جج نے ملزم کو 1 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ عدنان نے واقعہ کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں ملزمان کے کردار کو درست قرار دیا تھا۔ اس پر ملزم کے خلاف تھانہ رنگپورہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔