
گلگت ۔۔۔ ایم ایس ایف گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان اسلم پرویز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی بدنیتی کی وجہ سے خلتی جھیل پہ اب تک ونٹر اسپورٹس اور آئس فیسٹول منعقد نہیں ہوسکا۔ یہ انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی غذر کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے اس سازش کا بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ سالانہ طور پر خلتی جھیل پہ فیسٹول منعقد ہوتا تھا جس سے اس علاقے میں ونٹر ٹورزام کو فروغ ملتا تھا۔ خلتی جھیل پردسمبر کے مہینے میں بہترین پروگرام منعقد ہوسکتا تھا لیکن انتظامیہ اور حکومت کی بدنیتی اور سازش کی وجہ یہ پروگرام ملتوی ہوا۔ اب متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر نے خلتی جھیل پہ جانے سے منع کر رکھا ہے۔ اسلم پرویز نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اپنے ذاتی مفادات کیلئے ہر دوسرے روز انتظامی آفسران کو تبدیل کرتی ہے جسکی وجہ گلگت بلتستان کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔