
وانا (حفیظ وزیر)جنوبی وزیرستان کے تنائی چیک پوسٹ پر تعینات پولیس فورس اور ضلعی انتظامیہ کے انچارج اسماعیل خان اور پولیس فورس کے ایس ایچ او خالد عزیز اور ایس آئی وحیداللہ نے آج غیر متزلزل موسم کے باوجود گاڑیوں میں سفرکرنے والے والدین کے ساتھ بچوں کو پولیوویکسین کے ساتھ گفٹس بھی تقسیم کئے ۔صرف یہی نھی بلکہ موجودہ پولیس فورس اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی ہم آہنگی سے علاقہ میں مثالی امن بھی قائم ہے ،علاقہ کے مکینوں میں کہنا ہے کہ موجودہ پولیس فورس اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی کوششوں سے علاقہ میں مثالی امن قائم ہے اور حکام بالا سے اپیل کرتے ہیںکہ موجودہ پولیس فورس اور ضلعی انتظامیہ کے انچارج بدستور تنائی میں رہے تاکہ علاقہ بدامنی کا شکار نہ ہو۔