بین الاقوامی

پاک میڈیا فورم ریاض کا عشائیہ

ریاض ( خالد نواز چیمہ ) پاکستان جرنلسٹ فورم جدہ کے ایگزیکٹو ممبر اور سنئیر صحافی خالد نوازچیمہ مکہ مکرمہ سے ڈاکٹر ندیم اصغر چیمہ اور ملٹی نیشنل کمپنی کے کنٹرولر فنانس آصف چیمہ کے اعزازمیں پاک میڈیا فورم ریاض کے صدر ذکاءاللہ محسن اور چیئرمین الیاس رحیم کی جانب سے عشائیہ دیا گیا اور ریاض آمد پرخیرمقدم کیا عشائیے کی دعوت میں باہمی امور کے علاوہ سیاسی، سماجی اور صحافتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ 28 فروری کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ہونے والے الیکشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا کہ افضل بٹ کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت آج نیشنل پریس کلب اسلام آباد آمرانہ ذہنیت کے حکمرانوں اور چند مفاد پرست صحافیوں کے سامنے سیسہ پلائی دیواربنا ہوا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ جرنلسٹ پینل ہی اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب جیت سے ہمکنار ہوگا اور قلم کی حرمت کے لئے کام کرتا رہے گا اور صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کرتا رہے گا آخر میں خالد نواز چیمہ نے پاک میڈیا فورم کے عہدیداروں اور ممبران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک میڈیا فورم کیمونٹی کی خدمات میں پیش پیش ہے اور پاک سعودی تعلقات کو بھی بہتر انداز میں فروغ دے رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker