اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہمارا بہترین قیمتی اثاثہ ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے برطانیہ کے پاکستان میں ہائی کمشنرڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی ، ملاقات میں پاکستان برطانیہ دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت گفتگو ہوئی ۔ملاقات میں سزا یافتہ شہریوں کی واپسی اور مجرمان کی حوالگی سے متعلق پاک برطانیہ معاہدوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں پاک برطانیہ دو طرفہ معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے اور جلد دستخط کرنے پر اتفاق ہوا۔وزیر داخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر کااتفاق ہوا کہ معاہدے دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہیں،معاہدوں پر پیش رفت کو تیز کرنے کی ضرورت ہے،باہمی معاہدوں سے تعلقات میں مزید وسعت اور مضبوطی آئیگی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں،برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہمارا بہترین قیمتی اثاثہ ہیں،برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں بہت معاون ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات انتہائی دوستانہ اور ہمہ جہت ہیں،پاکستان کی افغانستان کے معاملے میں غیرملکی اور افغان شہریوں کے انخلا میں معاونت قابل ستائیش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker