اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی نے اپنے ہی رکن اسمبلی نور عالم کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنے ہی رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نور عالم خان کی اپنی ہی حکومت کے خلاف بیان بازی پر صدر پی ٹی آئی پختونخوا پرویز خٹک نے نور عالم خان کو شو کا نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کی جانب سے نور عالم کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے24جنوری تک جواب طلب کرلیا گیا ۔شوکاز متن کے مطابق الزامات کے جواب کے ہمراہ اگر کوئی دستاویزی ثبوت ہیں تو وہ بھی فراہم کیے جائیں ، پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دینے پر کیوں نہ آپ کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker