اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

خواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کا کیس؛ وزیراعظم کو دوبارہ نوٹس جاری

اسلا م آباد،وزیراعظم عمران خان کا خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کا کیس،خواجہ آصف کی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر وزیر اعظم کو دوبارہ نوٹس جاری،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کوبھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔وکیل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی کچھ دستاویزات نکالنے کی درخواست منظور کی، خواجہ آصف نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔وکیل علی شاہ گیلانی نے کہا کہ خواجہ آصف کو آپ کے کیس سننے پر کوئی اعتراض نہیں،2012 سے عمران خان کا ہرجانہ کیس زیر التوا ہے۔خیال رہے خواجہ آصف نے شوکت خانم اور فارن فنڈنگ کے حوالے سے 2012 میں عمران خان پر الزامات لگائے تھے،عدالت نے سماعت 2 دن تک کے لئے ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker