گلگت بلتستان

جنوبی وزیرستان میں زلی خیل اور سلیمان خیل قبائل کے الگ الگ جرگے

وانا۔۔۔  ڈپٹی کمشنر خالد اقبال ،اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان اور ڈی پی او خانزیب مہمند کے ساتھ زلی خیل اورسلیمان خیل قبائل کے الگ الگ جرگے کا انعقاد ھوا اس موقع پر زلی خیل قوم نے اپنے مشران کیخلاف 3 ایم پی او کے تحت کئے گئے اقدامات پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ قوم زلی خیل ہر کسی کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن حکام قوم زلی خیل کو دیوار سے لگانے کے درپے ہیں قوم زلی خیل انگریز مثل پرکاربند ہیں لیکن حکام کی یکطرفہ نوٹیفکیشن اور 3 ایم پی او کا لگانا افسوسناک امر ہےاس بات پر متفقہ فیصلہ ہوا کہ احمدزئی وزیر کے بونڈری سرحدات کے لئے متفقہ کمیٹی تشکیل دی جائیگی جو انگریز مثل کے مطابق دوسرے اقوام کے ساتھ حدودبندی کی جائے گی دوسری جانب سلیمان خیل قبائل کا جرگہ بھی ڈی سی آفس میں ھوا جس میں قوم سلیمان خیل نے اپنے مطالبات پیش کئے جنہیں یقین دلایا گیا کہ دو دن کے اندر اندر قوم سلیمان خیل کو سٹی تھانہ وانا یا تھانہ اعظم ورسک کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker