اسلام آباد، وفاقی حکومت نے گریڈ19 کے افسر ڈپٹی سائنٹیفک ایڈوائزرشکیل ارشد کو ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن ایم سی آئی تعینات کر دیا ، ان کی تقرری ڈیپوٹیشن بنیادوں پر 25 مئی 2024تک کی گئی ہے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 19کے افسر ڈپٹی سائنٹیفک ایڈوائزر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی شکیل ارشد کی خدمات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے واپس لے کر وزارت داخلہ کے سپرد کر دی گئی ہیں، شکیل ارشد کو ڈائریکٹرمیونسپل ایڈمنسٹریشن ایم سی آئی تعینات کر دیا گیا ہے ، ان کی تقرری ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر 25 مئی 2024 تک ہوگی۔