اسلام آباد،وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی دارلحکومت میں اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے جگہ کا تعین نہ کیا جا سکا ، سی ڈی اے کے پاس مرکزی شہر میں اسٹیڈیم کیلئے جگہ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، اسٹیڈیم کیلئے درکار زمین صرف زون فور میں دستیاب ہے ، پی سی بی کی طرف سے زمین کے حصول کیلئے سی ڈی اے سے رابطہ کرنے کی صورت میں انہیں صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے وفاقی دارالحکومت میں نئے اسٹیڈیم کی تعمیر کے حوالے سے تاحال پی سی بی نے تحریری طور پر سی ڈی اے سے جگہ کے حصول کیلئے رابطہ نہیں کیا گیا۔سی ڈی اے ذرائع کے مطابق شہر میں نئے اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے صرف زون 4 میں جگہ دی جا سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو ملنے کے بعد پی سی بی نے اسلام آباد میں نئے اسٹیڈیم کی تعمیر کا فیصلہ کیا جس کی باقاعدہ منظوری 2ہفتے قبل وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات میں دی۔پی سی بی نے ٹورنامنٹ کیلئے اسلام آباد میں جدید طرز تعمیر اور تمام سہولیات سے آراستہ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے ابتدائی طور پر اقدامات بھی شروع کر دیے ہیں۔پی سی بی ٹورنامنٹ سے قبل اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل کرکے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے متعدد میچز یہاں منعقد کروائے گا۔شہر میں اسٹیڈیم کی تعمیر کے حوالے سے جگہ کے حصول کیلئے تا حال پی سی بی کی طرف سے سی ڈی اے اے رابطہ نہیں کیا گیا۔سی ڈی اے ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم کی تعمیر کے حوالے سے تاحال پی سی بی نے رابطہ نہیں کیا۔شہر کے 5 زون میں سے صرف ایک زون 4 میں ہی اسٹیڈیم کیلئے جگہ دی جا سکتی ہے۔سی ڈی اے ذرائع کے مطابق دیگر زون میں اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے جتنی زمین چاہیے ہوتی ہے وہ صرف زون 4 میں ہی ممکن ہے۔پی سی سی بھی طرف سے تحریری طور پر رابطہ کیا گیا تو ا س حوالے سے اقدامات کریں گے۔